مشرق وسطی

بحرین، انقلابی عوام کے پرامن مظاہرے جاری

بحرین میں انقلابی عوام کے پرامن مظاہرے جاری ہیں تاہم دوسری طرف سے آل خلیفہ کے کارندے ان پرامن مظاہروں کو کچلنے میں لگے ہوئے ہیں۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے کارندوں نے آج جزیرہ سترہ اور ودیان علاقے میں مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے اور فائرنگ کی۔ مظاہرین ملک میں اصلاحات کے لئے ریفرینڈم اور سیاسی قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کررہے تھے۔ملت بحرین نے آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف نعرے لگائے۔ ادھر ایک انقلابی رہنما نے کہا ہے کہ جب تک آل خلیفہ کی متعصبانہ اور امتیازی روش ختم نہیں ہوجاتی ملت کے موقف میں بھی کوئي تبدیل نہیں آئے گي۔ عبدالروف شائيب نے کہا ہے کہ ملت نے انتخابات کے بائيکاٹ کا اعلان کیا ہے اور آل خلیفہ انتخابات کے بہانے ملت کی تحقیر کرنا اور اس کی ترقی کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنا چاہتی ہے۔ شائیب نے کہا کہ جب تک آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر اور ظالم حکومت ملت بحرین کے انسانی سماجی اور اقتصادی حقوق کو پامال کرتی رہے گي اس وقت تک ملت بحرین کی تحریک جاری رہے گي۔ واضح رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button