لبنان

لبنانی پارلیمنٹ میں آج بھی صدر کا انتخاب عمل میں نہ آسکا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ کا آج صدر کے انتخاب کی غرض سے تیرہواں اجلاس ہوا تھا جس میں کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے صدر کا انتخاب عمل میں نہ آسکا اور یہ اجلاس انتیس اکتوبر تک ملتوی کردیا گيا۔

واضح رہے کہ امریکہ اور سعودی نواز پارٹیاں جنہيں چودہ مارچ کے اتحاد سے تعبیر کیاجاتا ہے سمیر جعجع کو صدر بنانے پر اصرار کررہی ہیں جب کہ دیگر پارٹیاں اس انتخاب پر احتجاج کررہی ہیں۔واضح ہو کہ لبنان کے سابق صدر میشل سلیمان کا دورہ صدارت مئي میں اختتام پذیر ہوگيا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button