مشرق وسطی

بین الاقوامی دہشتگردگروہ داعش نے ہزاروں لڑکیوں اور عورتوں کو قیدی بنارکھا ہے

بین الاقوامی دہشتگردگروہ داعش نے ہزاروں لڑکیوں اور عورتوں کو قیدی بنارکھا ہے

اور انھیں بيچنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی عراق میں داعش کے قبضے میں کم سے کم پانچ ہزارخواتین ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ داعش نے موصل میں ایک بازار بنایا ہے جہاں پر اس کے دہشتگرد، لڑکیوں اورعورتوں کی خرید وفروخت کاکام کرتے ہیں۔
درایں اثنا لندن میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ داعش کےدہشتگردوں نے شمالی عراق سے ایزدی مذہب کی عورتوں اور لڑکیوں کوپکڑ کر قیدی بنا لیا ہے۔ یہ دہشتگرد، انھیں شام میں بھی جاکربیچ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کچہ دنوں قبل عراقی پارلیمنٹ میں ایزدی فرقے کے نمائندے نے بتایاتھا کہ ہماری عورتوں کو داشتہ بنا کررکھاجارہا ہے اورانھیں بازاروں میں بیچا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ انسانیت کے لئے سنگین خطرہ ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button