مقبوضہ فلسطین

مسجدالاقصی پر صیہونیوں کے حملے کی مذمت

فلسطینی انتظامیہ اور دوسری فلسطینی تنظیموں نے مسجدالاقصی پر صیہونی فوجیوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

الیوم السابع کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمودعباس نے مسجد الاقصی پر صیہونی فوجیوں کے حملوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسجدالاقصی پر صیہونی کالونیوں کے باشندوں اور انتہاپسندوں کے حملے، صیہونی کابینہ کی نگرانی میں انجام پاتے ہیں۔
فلسطینی انتظامیہ کے چیف جسٹس محمود الھباش نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شہرقدس میں مسجدالاقصی اور تمام اسلامی و عیسائی مقدس مقامات فلسطینیوں سے متعلق ہيں اور مسلمانوں کا حق ہیں۔
دراین اثنا تحریک حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا کہ مسجدالاقصی پرصیہونیوں کےحملے اور جارحیتیں اور وہاں نمازیوں کی توہین مسجدالاقصی اور فلسطینیوں کےمقدس مقامات کی بے حرمتی شمارہوتی ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی فوجیوں نے بدہ کو مسجدالاقصی پرحملہ کرکے کم سےکم بیس نمازیوں کوزخمی کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button