ایران

ویانا میں آئندہ ہفتہ گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگا

شیعت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ویانا میں آئندہ ہفتہ گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ ویانا میں آئندہ ہفتہ گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات جاری رکھنے کے لئے ہمآہنگی جاری ہے اور آئندہ ہفتہ کے اختتام پر دو طرفہ اور چند طرفہ مذاکرات منعقد ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ مذاکرات کی تفصیل کے بارے میں بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایران اپنے پرامن ایٹمی حقوق سے کسی بھی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹے گا کیونکہ پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی ایران کا حق ہے اوردوسرے ممالک کی طرح ایران بھی اپنے قومی اور ملکی مفادات سے دست بردار نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button