مشرق وسطی

بحرین کے انسانی حقوق کے مرکزکے سربراہ نبیل رجب گرفتار

بحرین میں انسانی حقوق کے مرکز کے سربراہ نبیل رجب کو ایک بار پھرگرفتارکرلیاگیا ہے۔

المیادین نیوزچینل کی رپورٹ کےمطابق نبیل رجب کو بدہ کے دن اس ملک کے اداروں کی توہین کے الزام میں گرفتار کیاگیا۔
بحرین کے انسانی حقوق کےمرکز کے سربراہ نبیل رجب کو دوہزارگیارہ ميں عوامی تحریک شروع ہونے کے بعد سے اب تک کئی بارگرفتارکیا گیا اور رہا کیاگیا۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق بحرینی حکومت نے انسانی حقوق کی سرگرم کارکن مریم الخواجہ سے بیرون ملک سفر کی پابندی اٹھالی ہے۔
بحرینی عدالت نے مریم الخواجہ کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے پیش نظر بیرون ملک سفر پرعائد پابندی منسوخ کئے جانے کے سلسلے میں ان کے وکیل کی درخواست قبول کرلی ہے۔
بحرین میں انسانی حقوق کی سرگرم کارکن مریم الخواجہ کو دو پولیس اہلکاروں کی توہین کےالزام میں تیس اگست دوہزارچودہ کو منامہ ائرپورٹ پرپہنچتے ہی گرفتارکرلیاگیا تھا۔
مریم الخواجہ کے والد عبدالھادی الخواجہ کو دوہزارگیارہ کے حکومت مخالفت عوامی مظاہروں کے شروع میں ہی گرفتارکرلیاگیاتھا۔
بحرین میں آل خلیفہ کی عدلیہ نے عبدالھادی الخواجہ کوعمرقید کی سزادی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button