پاکستان

پشاور سے پاراچنار جانے والی بس میں دھماکہ 7 مومنین شہید 1 بچہ سمیت 3افراد زخمی

شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق پشاور میں کوہاٹ روڈ پر بازید خیل اسٹاپ کے قریب گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں7 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اداروں نے فوری طور پر شہید افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا ہے اور وہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی۔ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ دھماکہ گیس سلنڈر کے پھٹنے سے ہوا۔

پشاور کے نواحی علاقے سیفن چوک میں مسافر وین میں دھماکے سے سات افراد شہید اور چار زخمی ہوگئے۔ بدقسمت ہائی ایس بڈھ بیر سے پارچنار کی جانب آ رہی تھی، سیفن چوکی کے قریب اس میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ مقامی لوگوں اور امدادی ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ہائی ایس میں موجود متعدد لوگ جھلس گئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں سات افرادشہید جبکہ چار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے کے ایک گھنٹے بعد بھی بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکے، دھماکے کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔ دھماکہ میں شہید ہونے والے افارد کے نام
1۔جمیل حسین 2۔فضل 3۔ صدف علی 4۔ امتیاز حسین جبکہ کے تین لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے
جبکہ زخمی افراد کے نام یہ ہیں
1۔سید سرفراز علی ۔2۔امجد علی ۔3 اشتیاق حسین ۔4 شاہد رحمان

متعلقہ مضامین

Back to top button