مشرق وسطی

آل خلیفہ حکومت عوام کے قانونی مطالبات کو نظراندار کررہی ہے

بحرین کی جمعیت الوفاق ملی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اس ملک کے ولی عہد کے منصوبے میں بحرین کے عوام کے قانونی مطالبات کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کےمطابق شیخ علی سلمان نے انتخابات کے لئے ایک آزاد کمیٹی تشکیل نہ دیئے جانے، عوامی نمائندوں پر مشتمل پارلیمنٹ کے ساتھ حکومت کی جانب سے تعین شدہ ارکان پر مبنی مجلس شورای کے باقی رہنے اور بادشاہ کی جانب سے وزیر اعظم کے منصوب کیئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شیخ علی سلمان نے کہا کہ حکومت کا سرکاری موقف استبداری ہے اور تمام حکومتی شعبوں میڈیا اور سیکیورٹی اداروں اور بحرین کے قدرتی ذرائع پر آل خلیفہ کا تسلط ہے۔
بحرین کی جمعیت الوفاق ملی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ بحرین میں جاری بحران کے حل کی تنہا راہ حکومت کی جانب سے شہریوں کے قانونی حقوق کے احترام میں ہے۔
شیخ علی سلمان نے کہا کہ آل خلیفہ حکومت نے عوام پر تشدد کی انتہا کررکھی ہے اور بحرین کی جیل بے گناہ عوام سے بھری ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button