لبنان

امریکہ، دہشتگردی کا اصلی منباء اور صہیونی حکومت کا حامی ہے ،سید حسن نصر اللہ

شیعت نیوز: حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے منگل کی شام اپنے ایک خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ اخلاقی لحاظ سے دہشتگردی کے خلاف مہم کی صلاحیت نہیں رکھا۔

سید حسن نصراللہ نے داعش کے خلاف اتحاد تشکیل دینے کے لئے امریکہ کے دعوؤں کی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ حزب اللہ داعش اور تمام تکفیری اور جنگجو گروہوں کی مخالف ہے اور ان کے ساتھ مقابلہ کررہی ہے اور حزب اللہ کی فورسز ایسےگروہوں کے خلاف مہم میں جانفشانی سے کام لے رہی ہے، جو عوام کو قتل اور اس علاقے کی قوموں اور باشندوں کے لئے خطرہ شمار ہوتے ہیں۔
اپنے براہ راست ٹی وی خطاب میں سید حسن نصراللہ نے کہا کہ عالمی اتحاد کے بارے میں ہمارا موقف، داعش کے حوالے سے ہمارے موقف سے فرق کرتا ہے، ہم بنیادی طور پر عالمی اتحاد کے، چاہے وہ شام کے خلاف ہو، چاہے وہ داعش یا غیر داعش کے خلاف مخالف ہیں، اس صورت حال میں ہمارا موقف اصولی ہے کہ تبدیل نہیں ہوگا اور ہم اس بات کو قبول نہیں کریں گے کہ لبنان اس اتحاد میں شامل ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ، دہشتگردی کا اصلی منباء اور اس کا صہیونی حکومت کا حامی ہے اور امریکہ ہی دہشتگرد گروہوں کو وجود میں لایا ہے اور اس لئے اخلاقی لحاظ سے امریکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ دوسری طرف یہ اتحاد اسی طرح جیسے اوباما بارہا اعلان کر چکے ہیں کہ، امریکہ کے مفادات کے تحفظ کے لئے تشکیل دیا گیا ہے اور امریکہ کے مفادات، کسی بھی قیمت پر ہم سے مربوط نہیں ہیں۔
ایسا اتحاد کہ جو امریکی مفادات کے تحفظ کے لئے تشکیل دیا گیا ہو، ایسا اتحاد جس میں قوموں کے مفادات کو نظر میں نہیں رکھا جائے، ہمارے لئے اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور ہم اس میں شرکت نہیں کریں گے۔
سید حسن نصراللہ نے کہا کہ اس اتحاد کی تشکیل، امریکہ کی جانب سے علاقے پر دوبارہ قبضہ کرنے کا ایک موقع ہے اور امریکہ، علاقے میں نئے فوجی اڈے یا اپنے منصوبوں کو مسلط کرنے کے درپے ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button