پاکستان

امام بارگاہ اور قرآن جلانے کا مقدمہ فضل الرحمان، حنیف جالندھری اور شہباز شریف کے خلاف درج کیا جائے، حسینی فورس

حسینی فورس پاکستان کے سربراہ اشتر رضا اشتر نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں امام بارگاہ اور قرآن نذرآتش کرنے اور متولی کو زندہ جلائے جانے کا مقدمہ مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے خلاف درج کیا جائے۔یہ مطالبہ انہوں نے کراچی کے علاقے جعفر طیار سوسائٹی میں کوچہ ولایت میں تنظیمی کارکنان کی تربیتی نشست سے اپنے خطاب میں کیا۔ اشتر رضا اشتر کا کہنا تھا کہ تعجب کی بات ہے کہ ایک مسلمان ملک میں دین کی مقدس ترین کتاب قرآن پاک جلا دی جاتی ہے، امام بارگاہ کو آگ لگائی جاتی ہے، ساتھ ہی ایک شخص زندہ جلا دیا جاتا ہے اور حکومت سمیت سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی آواز بلند کرنے والی نام نہاد تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں لیکن حسینی فورس اپنی قوم کی آواز کو کبھی دبنے نہیں دے گی اور اپنی قوم کی مظلومیت کی آواز کو ہمیشہ بلند کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تکفیری عناصر پاکستان میں شیعہ و سنی عوام کے قتل عام میں مصروف ہیں اور پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ان کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں امن و امان کے قیام کے لئے تکفیری مدارسوں، تنظیموں اور اداروں کے خلاف فوری ملک گیر آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا جائے ۔ اشتر رضا اشتر نے مزید کہا کہ امام بارگاہ ،قرآن اور متولی کو زندہ جلائے جانے کا مقدمہ مولانا فضل الرحمان، حنیف جالندھری اور شہباز شریف کے خلاف درج کیا جائے اور ان کو فی الفور گرفتار کرکے سرعام پھانسی دی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button