پاکستان

حکومت قاتلوں اور دہشتگردوں کے سامنے بے بسی کا مظاہرہ نہ کرے، مولانا حسین مسعودی

ھیئت آئمہ مساجد امامیہ کے مرکزی صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ حکومت قاتلوں اور دہشت گردوں کے سامنے بے بس اور لاچاری کا مظاہرہ کرنے کے بجائے انکے گرد گھیرا تنگ کرے ۔فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ علماء و معززین کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جو لوگ درندہ صفت قاتلوں کی حمایت کررہے ہیں ۔وہ بھی بے گناہوں کے قتل میں برابر کے شریک ہیں۔کیونکہ دین کا لبادہ اوڑھ کر بے گناہوں کو قتل کرنے والے اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں مسلم امہ کو ایسے عناصر کا محاسبہ کرنا ہوگا کیونکہ یہی وہ عناصر ہیں جو کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو بدنام کررہے ہیں اس موقع پر مولانا اکرام حسین ترمذی،ڈاکٹر عین الرضا ء ،سید اظہرعباس زیدی ،موسیٰ عابدی،مولانا رجب علی بنگش ،مولانا ضامن عباس،مولانا عبدالرزاق اورکزئی،مولانا مردان علی شاہ، ڈاکٹر علی محمد رضوی، وجیہ الحسن عابدی اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button