پاکستان

راجہ ناصر عباس کا اہل تشیع سے کوئی تعلق نہیں ہے، علامہ عارف واحدی رہنما شیعہ علماء کونسل

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کا اہل تشیع سے کوئی تعلق نہیں ہے، حکومت دھرنے والوں کے آئینی مطالبات تسلیم کرے، آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ روزنامہ ایکسپریس میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ ایس یو سی پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی ، نائب صدر کاظم رضا نقوی، سیکریٹڑی اطلاعات عمران علوی و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علامہ عارف واحدی کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ حکمرانوں نے سیلاب سے بچنے کے لئے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے ہیں، سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے کوئی عملی کام نہیں ہورہا ہے، شیعہ علماء کونسل کی جانب سے علامہ ساجد نقوی کی کال پر پورے ملک میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button