پاکستان

ڈاکٹر شکیل اوج کا قتل، مفتی رفیع عثمانی کے 3 دست راست گرفتار: پولیس رپورٹ

کراچی پولیس نے جامعہ کراچی کی فیکلٹی اسلامک اسٹڈیز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل کے الزام میں جامعہ کراچی ہی کے تین اساتذہ کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کراچی پولیس نے ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل کے الزام میں ڈاکٹر عبدالرشید، ڈاکٹر سمیع الزمان اور ڈاکٹر نصیر کو گرفتار کرلیا ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر شکیل اوج کو ان تینوں افراد نے واجب القتل ہونے کے ایس ایم ایس چلائے تھے جس پر ڈاکٹر شکیل اوج نے ان تینوں افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق مفتی رفیع عثمانی نے ڈاکٹر شکیل اوج کے واجب القتل ہونے کا فتویٰ دیا تھا ، اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہ گرفتاریاں ان مدارس کے خلاف بھی کی جاتی ہیں کہ جو ملک بھر اور بالخصوص شہر کراچی میں تکفیری فتووں کی فیکٹریاں بنے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button