پاکستان

دہشتگردی کے تسلسل نے عوام کا سکھ چین چھین لیا،مولانا عون نقوی

ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے تحت سولجر بازار میں منعقدہ یکجہتی کانفرنس سے خطاب کے دوران مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے تسلسل سے عوام کا چین چھن گیا ہے اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت عوام اور سیاسی و مذہبی رہنما ملکر شہر کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنی جدوجہد کو تیز کردیں۔امن مشن کو آگے بڑھا کر ایسے عناصر کی سرکوبی کرنا ہوگی جو مکتب اور مسلک کے نام پر انسانوں کے قتل کے فتوے جاری کررہے ہیں۔کانفرنس سے ،مولانا خلیل عباس ،مولانا رجب علی بنگش ،مولانا راہب علی کریمی ،مولانا علی غنی،علامہ جعفر رضا،مولانا غلام علی عارفی اوردیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ نہتے عوام کو خاک و خون میں نہلانے والے عوام کے مجرم ہیں حکومت اور ریاستی اداروں نے بروقت ایکشن نہ لیا تو عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button