پاکستان

وفاقی حکومت کے بہیمانہ مظالم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، علامہ مرزا یوسف حسین

mirza shabمجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب سے اسلام آباد ریڈ زون میں وفاقی حکومت کی جانب سے پرامن، نہتے مظاہرین پر جاری مظالم اور ریاستی دہشتگردی کے خلاف یادگار شہداء اسکردو پر دھرنا جاری ہے۔ دھرنے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے قائدین و کارکنان کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف بلتستان کے قائدین اور کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ دھرنے سے پاکستان کے معروف عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز حکومت کی بدمعاشی حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے، انہیں مزید کرسی اقتدار پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں، گذشتہ رات سے ریڈ زون غزہ کا منظر پیش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر جو افراد کہا کرتے ہیں کہ اگر یہی جمہوریت ہے تو ایسی جمہوریت پر لعنت بھیجتے ہیں، انکی یہ باتیں درست ہیں۔ کیا اسی کا نام جمہوریت ہے جہاں نہتے مظلوموں پر ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے اور کشتوں کے پشتے لگائے۔ وفاقی حکومت کے اس بہیمانہ مظالم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، انہیں فوری طور پر اقتدار سے الگ ہوجانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button