پاکستان

منتظر ہوں کہ لشکر جھنگوی کیخلاف آپریشن خود شروع کیا جاتا ہے یا ہم سے کہا جاتا ہے، علامہ ساجد نقوی

sajidnaqviشیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کہا ہے کہ میں انتظار میں ہوں کہ لشکر جھنگوی کیخلاف آپریشن خود کیا جاتا ہے یا ہم سے کہا جاتا ہے کہ ہم کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈوالہیار میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ میں انتظار میں ہوں کہ کب وہ لشکر جھنگوی کے خلاف آپریشن کریں گے یا ہم سے کہیں گے کہ ہم آپریشن کریں، ملک کی موجودہ صورتحال اس لئے پیش آئی ہے کہ آج تک آئین و قانون پر عملدرآمد نہیں ہُوا، ہم نے پاکستان میں اتحاد کا ایسا منظر پیش کر دیا ہے کہ پاکستان میں شام، عراق اور فلاں فلاں مُمالک جیسے حالات پیدا نہیں ہوسکتے، ان حالات میں ملی یکجہتی کونسل نے اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بعد ازں انہوں نے مختلف وفود سے ملاقاتیں کی، اور پھر میر پور خاص میں عزاء خانہ زہرا (س) کا دورہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button