شیعت نیوز کے پیج کو بند کرناحکومت کی بزدلانہ کاروائی ہے،علامہ اعجاز بہشتی
شیعت نیوز (کراچی) مجلس و حدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری تبلیغات علامہ اعجاز حسین بہشتی کا کہنا تھا کہ طالبان نواز حکومت کی جانب سے ملت تشیع کی آواز(شیعت نیوز) کے پیج کو بند کرنا نہایت بزدلانہ کاروائی ہے ، شیعت نیوز ملت کے مظلوموں کی آواز ہے جو ہمیشہ آواز حق کو فروغ دیتا ہے اور سوشل میڈیا پر ملک اور ملت دشمن عناصر اور خصوصا طالبان سوچ سے نبرد آزماء ہے اور حکومت کا سوشل میڈیا پر بھی پابندی لگا نا طالبان اور سعودی نواز حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عملی میدان میں طالبان اور سعودی اجنڈے پر گامزن ہے اور آئے روزو طن عزیز میں ملت تشیع کے مظلوموں کا خون بہایا جاتا ہے خصوصا کراچی میں روزانہ بے گناہ محب وطن پاکستانیوں کو شہید کیا جاتا ہے ،طالبان نواز حکومت ان دہشت گردوں کو لگام دینے کے بجائے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنے والوں پر پابندی لگا ناسمجھ سے بالاتر ہے