پاکستان

شیعت نیوز ملت تشیع کی آواز ہے اس آواز حق کو بند کرنا افسوسناک عمل ہے،علامہ طالب جوہری

شیعت نیوز ملت تشیع کی آواز ہے اس آواز حق کو بند کرنا افسوسناک عمل ہے،علامہ طالب جوہریشیعت نیوز(کراچی)ملک کے مشہور و معروف خطیب اور عالم دین علامہ طالب جوہری نے حکومت کی طرف سے شیعت نیوز کے پیج کو بند کرنے پر نہایت افسوس کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا تھا شیعت نیوز ملت کی آواز ہے او ر طالبان نواز حکومت کی جانب سے اسکو بند کرنا افسوسناک ہے اور ملک میں جاری شیعہ نسل کشی کا تسلسل ہے کیونکہ شیعت نیوز ملت تشیع کی اصل آواز ہے جو پاکستان کے مظلوموں کی آواز کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچاتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اس آواز حق کو بند کرنے کی کوشش نہ کریں حق کبھی چھپائے نہیں چھپتی،ایک طرف طالبان نواز حکومت ملت تشیع اور بے گناہ پاکستانیوں کے قتل عام میں ملوث ہے اور دوسری طرف مظلوموں کی آواز کو بلند کرنے والوں کے خلاف پابندیاں لگا رہی ہے جو نہایت شرمناک عمل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button