مجھے یقین ہے عید قربان سے پہلے قربانی ہو گی، شیخ رشید

10 اگست, 2014 17:25

مجھے یقین ہے عید قربان سے پہلے قربانی ہو گی، شیخ رشیدشیعت نیوز۔ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک میں چوروں، لٹیروں، ڈاکوؤں،دہشت گردوں کا قبضہ ہے، ان ظالم حکمرانوں سے نجات کے لئے آپ عمران خان اور طاہرالقادری کے ساتھ نکلیں، ملک ان ظالم حکمرانون سے آزاد ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کل سلامتی کانفرنس بلائی لیکن اس میں پنجاب کی شرکت نہ ہونے سے وہ ساری کارروائی مشکوک ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی نہیں، روزگار نہیں، گیس نہیں، ٹرانسپورٹ جام ہے، ملک کو کنٹینرز لگا کر جام کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس جاتی عمرہ اور نوازشریف کی حفاظتی کانفرنس تھی۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں شریف شریف کا چہرہ بتا رہا تھا کہ فوج نواز شریف کی نہیں بلکہ فوج پاکستان کی ہے اور فوج اسلام کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ظلم ہو رہا ہو، قوم کی بیٹیوں کو گولیاں ماری جا رہی ہوں اور کوئی مقدمہ درج نہ ہو، یہ ظلم کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظالمو اس دن سے ڈرو جب قوم کا جذبہ قاتلوں کو نیست ونابود کر کے رکھ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اشتہاروں میں دکھایا جا رہا ہے کہ ترقی ہو رہی ہے، ترقی خاک ہو رہی ہے، ایک خاندان کی حکومت ہے، یہ ملکی سرمایہ سمیٹ کر باہر منتقل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو جو سیاست دان اس وقت نواز شریف کے ساتھ ہیں وہ 14 اگست سے پہلے فیصلہ کرلیں کہ وہ چوروں ڈاکوؤں کے ساتھ رہیں گے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پولیس کو کہتا ہوں کہ اتنا ظلم نہ کرو کہ کل اس کی قیمت ادا کرنا پڑے، یہ لوگ اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو گمراہ کرنے کے لئے جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ظالم حکمرانوں نے سارے راستے بند کر دیئے ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ قوم نکلے گی اور قربانی سے پہلے قربانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ علامہ طاہرالقادری، عمران خان، شیخ رشید اور چوہدری برادران متحد ہو کر باہر نکلیں اور ظالم حکمرانوں کو نیست و نابود کر دیں۔

8:33 شام جون 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔