شريف برادران کے اقتدار كا سورج ہميشہ کیلئے غروب ہونیوالا ہے، علامہ شفقت شیرازی

09 اگست, 2014 11:07

shafqat sheraziمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ایم ڈبلیو ایم کے خارجہ امور کے سربراہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر نہ فقط پاکستان بلکہ دنيا بھر ميں ظلم و بربريت كيخلاف پرجوش احتجاجات کی لہر اٹھے گی اور ظالموں سے ان کے ہر ظلم كا حساب لے گی۔ لبيک يارسول الله اور لبيک ياحسين کے فلک شگاف نعروں سے بہادر اور غيور پاكستانی قوم ان بزدل اور خائن حكمرانون کے ايوانوں كو ہلا كر ركهـ دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک تازہ جاری ہونے والے بیان میں کیا ہے۔
علامہ شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ احتجاجات اور لانگ مارج ہمارا جمہوری حق ہے اور يہ اس وقت تک جاری رہیں گے، جب تک قاتلوں كو عدالت ميں لا كر انہيں قرار واقعی سزا نہیں دی جاتی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہماری قوم ہر بيگناه خون کے ایک ایک قطرے كا حساب لے گی۔ تنگ نظر اور ڈكٹيٹر مزاج حكمرانوں كا جمیوريت سے كوئی تعلق نہیں اور نہ پاكستانی نظام جعلی جمہوريت اور جعلی مينڈیٹ سے چلايا جاسكتا ہے۔ پاكستان کی عوام آل سعود کی 35 سالہ غلامی کے نظام سے تنگ آچکی ہے۔ تمام مكاتب فكر اور مذاہب کے لوگ عوامی احتجاجات ميں شركت كرکے نئے پاكستان، اخوت و محبت کے پاكستان، رواداری و ملنساری کے پاكستان، خوشحال اور ترقی يافتہ پاكستان، علامہ اقبال اور قائدأعظم محمد على جناح کے پاكستان کی تشكيل ميں اپنا اپنا كردار ادا كریں۔ ہماری پوليس اور ديگر انتظامی اداروں ميں سروس كرنے والے افسران اور اہلكار ان ظالموں کے اشاروں پر انکی كرسياں بچانے كيلئے اپنے ہی بہن بهائيوں كو اذيت دینے اور انکے خون سے ہولی كهيلنے سے پرہيز كريں۔ سانحہ ماڈل ٹاون سے عبرت حاصل كريں، كوئی بهی عوام کی عدالت يا پهر خدا كی عدالت سے نہيں بچ سکے گا۔

7:54 صبح جون 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔