پاکستان

علامہ ناصر عباس جعفری کے 2 محافظ اور ایک ڈرائیور اغوا ہوگئے

kidnapمجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جفری کے دو محافظ اور ایک ڈرائیور کو اغواء کرلیا گیا ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کے محافظ رضوان، عاصم اور ڈرائیور نثار راولپنڈی سے یوم علی (ع) کے جلوس کے بعد واپس اسلام آباد آرہے تھے کہ راستے میں انہیں اغوا کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق ڈرائیورز کی آخری فون کال ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل ظہیر نقوی کو ہوئی۔ علامہ ناصر عباس جعفری سحری کے وقت واپس اسلام آباد آگئے تھے، تاہم گارڈ اور محافظ بعد میں واپس آرہے تھے کہ انہیں اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس سے غائب کر دیا گیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور اغوا کئے گئے محافظ اور ڈرائیوروں کو فی الفور رہا کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button