پاکستان
غزہ میں جاری بربریت میں امریکہ اور اسرائیل دونوں شریک ہیں، شیخ حسن جعفری
امام جمعہ والجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد اسکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری ظلم و بربریت کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل دونوں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ پہلے بھی مسلمانوں کے خلاف مذموم سازشیں کر رہا ہے اور غزہ پر حملہ عالم اسلام کے خلاف جاری سازشوں کا شاخسانہ ہے۔ مسلمانوں کو چاہیئے کہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات اٹھائیں اور امریکہ و اسرائیل کے مذموم عزائم کو خاک میں ملائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں روزہ داروں پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ غزہ میں بےگناہ فلسطینوں پر حملہ دراصل مسلمانوں کے عدم اتفاق کا نتیجہ ہے۔ اگر تمام عالم اسلام اتحاد و اتفاق کے پرچم تلے جمع ہو کر اپنے مشترکہ دشمن کا راستہ روکیں تو اسرائیل کا نام و نشان تک نہیں رہے گا۔