پاکستان
سیاسی جماعتیں آپریشن ضرب عضب کی کامیابی تک احتجاج ملتوی کردیں، سید حامد موسوی
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی موسوی کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہے، سیاسی جماعتیں آپریشن کی کامیابی تک اپنی احتجاجی کالیں ملتوی کردیں۔ یوم علی (ع) کے موقع پر موہن پورہ سے بر آمد ہونے والے مرکزی جلوس سے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا حامد علی موسوی نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور عراق میں دہشت گردی نے مغربی قوتوں کا گھناونا چہرہ بے نقاب کر دیا، استعماری قوتیں جنوبی ایشیا میں بھارت کی چودھراہٹ قائم کرنا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب پاکستان کی بقا کی جنگ ہے، ایسے میں احتجاجی کالیں اور ہڑتالیں دشمن کو تقویت پہنچائیں گی، سیاسی جماعتیں افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہو جائیں۔