شام اور عراق میں جاری جنگ دراصل گریٹر اسرائیل بنانے کی جنگ ہے۔ آئی ایس او

10 جولائی, 2014 08:53

iso flaqمٹھی بھر صیحہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی عوام کا قتل عام جاری ہے، غزہ کے نہتے مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کے ذمہ دارخائن عرب حکمران ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے المصطفیٰ ہاؤس لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ۔ ان کا کہناتھا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بار پھر اسرائیل نے غزہ کے نہتے مسلمانوں پر طلم و بربریت کا بازار گرم کر دیا ہے ، ۲ رمضان سے لے کر ابتک ۵۰ سے زائد معصوم فلسطینی عوام کو بمباری کر کے شہید کردیا گیا ہے۔ اطہرعمران کا کہنات تھا کہ عالمی میڈیا اسرائیل کے اس وحشیانہ طرز عمل پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب دنیا کے خائن حکمران آج بھی اسرائیل جیسے فرعون ملک کی پشت پناہی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شام اور عراق میں جاری جنگ گریٹر اسرائیل کے منصوبے کا حصہ ہے ۔ شام اور عراق میں جنگ کا مقصد مسلمانوں کی توجہ کو قبلہ اول سے ہٹانے کی اسرائیلی سازش ہے ۔ اطہر عمران نے کہا کہ پاکستان میں طلبہ امامیہ نے ہمیشہ فلسطینیوں کے حقوق کی بات کی ہے اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس منانے کا بھی اعلان کیا اور پاکستانی عوام سے اپیل کی کے وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف ہونے والے ان مظاہروں میں بھر پور شرکت کریں

9:22 صبح جولائی 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔