آپریشن ضرب عضب جاری،پاک فوج کی بمباری سے 13 تکفیری دہشت گرد واصل جہنم، 12 نے ہتھیار ڈال دیے

شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے میرعلی کےعلاقے میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 13 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ پہلی بار 12 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میر علی میں دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانوں کو جیٹ طیاروں نے نشانہ بنایا اور ان کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس سے 13 دہشت گرد مارے گئے ۔ دوسری طرف آپریشن ضرب عضب کے آغاز سے لے کر اب تک پہلی بار 12 دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کے آگے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔








