مسلم لیگ ن سیاسی سوچ و بصیرت سے خالی جماعت ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

24 جون, 2014 09:16

rja shabمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سر براہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کوگھنٹوں یرغمال بنائے رکھنے عوامی تحریک کے کارکنان اور عوام الناس کو دن بھر ملک کے سڑکوں چوراہوں پر ہراساں کرنے کے عمل کو موجودہ حکمرانوں کی سیاسی خودکشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جلسے ،جلوس اور ریلیاں عوام کا جمہوری حق ہے موجودہ حکمرانوں کے اپنے سیاسی مخالفین کیخلاف آمرانہ سلوک سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ تین ادوار کے اقتدار اور سالوں کی جلاوطنی سے ابھی کچھ نہیں سیکھا مسلم لیگ ن سیاسی سوچ و بصیرت سے خالی جماعت ہے پاکستانی عوام نے آج بوکھلاہٹ اور مایوسی کا منظر دیکھا علامہ راجہ ناصر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گرد مخالف قوتوں سے انتقام لیا جا رہا ہے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی انشااللہ یقینی ہے اور ہم اس ارض پاک سے وطن دشمنوں اور اُن کے حامیوں کے خاتمے میں اپنی بہادر فوج کیساتھ ہیں کیونکہ طالبان اور طالبانی سوچ اسلام اور پاکستان کے اصل دشمن ہے۔

1:05 شام جولائی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔