پاکستان

فوجی جوانوں کو شہید کرنے والا تکفیری کالعدم تنظیم کا کمانڈر واصل جہنم

pakarmy9ماڑی پور مشرف کالونی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران پاک فوج کے جوانوں کی شہادت میں ملوث کالعدم تحریک طالبان کا مقامی کمانڈر ہلاک ہو گیا۔نجی ٹی وی نے ترجمان رینجرز سندھ کے حوالے سے بتا یا کہ رینجرز نے پولیس کے ہمراہ ماڑی پور میں دہشت گردوں کی اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائی کی جس کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد ذوہیر عرف سلمان ہلاک ہو گیا، ہلاک دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے مولوی خالد گروپ سے تھا، دہشت گرد کے قبضے سے ایک ایس ایم جی اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہو اہے۔ ترجمان کے مطابق ہلا ک ہونے والے دہشت گرد نے ڈاکٹر دلیپ کمار کے قتل کے علاوہ شمالی وزیر ستان میں فوجی آپریشن کے دوران پاک فوج کے 20 جوانوں کو شہید بھی کیا تھا، ملزم کے قبضے سے ایک ہٹ لسٹ بھی برآمد ہو ئی ہے اور اس کے اہداف میں ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار، حیدر عباس رضوی، پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی اور عوامی نیشنل پارٹی کے بشیر جان شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button