رینجرز کا سرچ آپریشن،کالعدم دیوبندی تنظیموں کے کارندوں سمیت 150مشتبہ افراد گرفتار

شہر قائد میں اورنگی ٹاﺅن ،سلطان آباد،سولجر بازار اور دیگر علاقوں میں رینجرز نےسرچ آپریشن کے دوران کالعدم دیوبندی تنظیموں کے کارندوں سمیت150سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر مختلف نوعیت کے ہتھیار برآمد کر لیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رینجرز کو اورنگی ٹاﺅن ، منگھو پیر ، ایم پی آر اور میانوالی کالونی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر ان علاقوں کو گھیرے میں لے کر داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے گئے اور لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی گئی،آپریشن میں رینجرز کے انسداد دہشت گردی کے یونٹ اور خواتین اہلکاروں سمیت 300 سے زائد جوانوں نے حصہ لیااور گھر گھر تلاشی کے دوران کالعدم تنظیموں کے کارندوں سمیت150سے زائد افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ حراست میں لیے گئے افراد سے مختلف نوعیت کے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں








