پاکستان

شام اور عراق میں ہونیوالے واقعات ایک ہی سلسلے کی کڑیاں ہیں، آئی ایس او

iso flaqامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر تجمل نقوی نے کہا کہ عراق میں مقامات مقدسہ کی بے حرمتی کے بڑھتے ہوئے واقعات اسلام کے خلاف گہری سازش ہیں اور ایک بار پھر عراق کو دہشت گردی اور تکفیریت کی آگ میں دھکیلنے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، ان واقعات میں تکفیری، صہیونی اور سعودی عرب کی سازش کار فرما ہے۔ ڈاکٹر تجمل نقوی نے کہا کہ آج آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں قوی امکان ہے کہ آئی ایس او ملک گیر تحفظ مقامات مقدسہ تحریک کا آغاز کرے گی، جس میں ملک بھر کے تمام شہروں میں پرامن احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی، جن کا مقصد اہل بیت اور اصحاب رسول سے محبت اور عقیدت کا اظہار ہے اور عرصہ دراز سے مقامات مقدسہ اور اصحاب رسول کے مزارات کی بے حرمتی کی سازش کے خلاف سراپا احتجاج ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام او ر عراق کے اندر ہونے والے دل سوز واقعات ایک ہی سازش کی کڑی ہیں، لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ اسلام کے نام نہاد ٹھیکیدار اور اسلامی تحریکیں اس ایشو پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او نے ہر دور میں اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کا بھرپور مقابلہ کیا ہے اور ملک گیر تحریکیں بھی چلائی ہیں۔ آئی ایس او آج بھی اسلام کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہوگی اور تکفیری اور صیہونی سازشوں میں ملوث تمام گروہوں کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے واضح کرے گی۔ ہم عوام اور آئی ایس او کارکنوں کو ان سازشوں کے خلاف ہمہ وقت آمادہ اور تیار رہنے کی تاکید کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button