پاکستان

مراجع کے حکم کے منتظر ہیں ، کربلا کی حفاظت کے لئے کسی رکاوٹ کو ٹکنے نہیں دیں گے۔ علامہ ساجد نقوی

sajuاسلامی تحریک کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی نے جھنگ گڑ مور پر ہزاروں افرد سے ملت جعفریہ کو درپیش مسائل اور ان کےحل کے حوالے سے پالیسی ساز خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں حالات حاضرہ بالخصوص عراق کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں رہنے والے آپکے بھائی اتنی قابلیت رکھتے ہیں کے اس سازش کو ناکام بنائیں،پھر بھی اگر ضرورت پڑی تو ہمارا سب کچھ حاضر ہے کربلا کی حفاظت کے لیے،مرجعیت عظمیٰ نے جو بیان دیا ہے ہم منتظر ہیں واضح ہوکہ یہ عراق کی عوام تک محدود ہے یا پوری دنیا کے لئے ہے.جب بھی مراجع بلوائینگے ہم کسی رکاوٹ کو اپنے سامنے ٹکنے نہیں دینگے،ان کا مزید کہنا تھا کہ کربلا کی حفاظت مظبوط ہاتھوں میں ہے جیسے حضرت زینب کے روضۂ کی تھی ،ہے اور رہے گی اور اس میں ہم بھی برابر کے شریک ہیں،ہم فاتح خیبر کے ماننے والے ہیں میدان میں آکر لڑتے ہیں چوروں کی طرح نہیں آتے انہوں نے جھنگ کی سیاست میں حاصل ہونے والی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ (تکفیری)میدان میں آئے تھے آپ نے دیکھا ٢ بار انکو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button