پاکستان

سنی اتحاد کونسل کیجانب سے ’’آپریشن ضرب عضب‘‘ کی بھرپور حمایت کا اعلان

hamidrazaسنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ موجودہ آپریشن کی سنی اتحاد کونسل بھرپور حمایت کرتی ہے اور ہمارا روز اول سے ہی یہ مطالبہ تھا کہ طالبان کا حل صرف اور صرف آپریشن ہے مذاکرات نہیں، اس لئے کہ تاریخ ہمیں بتلاتی ہے کہ ریاست کے باغیوں کو ہمیشہ کچلا جاتا ہے ان سے مذاکرات نہیں کئے جاتے۔ افواج پاکستان کے آپریشن کے فیصلے سے یہ ثابت ہوگئی کہ سنی اتحاد کونسل کے بانی صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کا مؤقف صحیح تھا اور سنی اتحاد کونسل کے مرحوم قائد نے آج سے 5 سال قبل دہشتگردی کے خلاف تن تنہا جو آواز بلند کی تھی، آج پوری قوم اس آواز میں شریک بن چکی ہے۔ ہم افواج پاکستان کو یقین دلاتے ہیں کہ عوام پاکستان اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر یہ جنگ لڑیں گے اور انشاءاللہ اس جنگ میں فتح افواج پاکستان کی ہوگی۔ پوری قوم پاک فوج کے بہادر جوانوں کی سلامتی کیلئے دعا گو ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button