پاکستان

طالبان کے خلاف جہاد کرنا فرض ہوگیا محمدثروت اعجازقادری

sarwet4سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کی اپیل پر دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کے حق میں جمعہ کو ملک گیر یوم یکجہتی پاک فوج کے طورپر منایاگیا۔جمعہ کے اجتماعات میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کے حق میں قراردادیں منظور کی گئیں اور افواج پاکستان کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا۔ سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے طالبان کے خلاف جہاد کرنا فرض ہوگیا ہے۔ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے طالبان کیخلاف اعلان جہاد کرے پوری قوم ساتھ دیگی۔ طالبان نے ملک کی اینٹ سے اینٹ بجاد ی مگرانکے حمایتیوں کو کوئی شرمندگی نہیں ہوئی۔ طالبان کے سرپرستوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے تو دہشت گردوں کی کمین گاہوں تک پہنچا جاسکتا ہے۔ طالبان ہزاروں بیگناہ پاکستانیوں کے قاتل ہیں ، ان سے مجرموں والا سلوک کیا جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد، لاہور، پشاوراورکراچی میں یوم یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ مختلف ا جتماعات سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجازقادری نے کہا کہ نام نہاد اسلام کے ٹھیکیدار ریاست مخالف طالبان کی حمایت سے باز آ جائیں۔

شفقنا اردو

ur.shafaqna.com

متعلقہ مضامین

Back to top button