پاکستان

پارا چنار میں غیر منصفانہ آبادکاری نہ روکی گئی تو مزاحمت کرینگے، علامہ عابد الحسینی

abid hussainiسابق سینیٹر اور تحریک حسینی پارا چنار کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے پاراچنار کے مختلف علاقوں میں غیر منصفانہ آبادکاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ آباد کاری مری معاہدے کی روح کیخلاف ہے، اور حکومت اس حوالے سے جانبدارانہ کردار ادا کر رہی ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صدہ، بالش خیل، جلمئے اور اڑاولی سے کئی سال قبل بے دخل ہونے والے طوری قبائل (اہل تشیع) کی آبادکاری پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی، جبکہ شیعہ علاقوں میں غیر منصفانہ طور پر دیگر علاقوں سے لاکر لوگوں کو آباد کیا جا رہا ہے، یہاں تک کہ افغان شہریوں کی بھی آبادکاری کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس حوالے سے مخالفین کو مکمل طور پر سپورٹ کر رہی ہے، جبکہ اہل تشیع کو ان کے جائز حقوق سے بھی محروم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس سلسلے کو نہ روکا گیا تو ہم اس ناانصافی کیخلاف بھرپور مزاحمت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button