پاکستان

شیعہ زائرین پر حملے کی ذمہ داری جیش الاسلام نے قبول کرلی، نطامِ خلافت راشدہ کے قیام تک کارروائیاں جاری رہیںگی

SN---jaish-al-islam-1پاک ایران بارڈر پر صوبہ بلوچستان کے علاقے تفتان میں واقع ہاشمی ہوٹل میں ایران سے کوئٹہ کی جانب آنے والے زائرین کو خود کش و دستی بم حملوں اور فائرنگ کرکے دہشتگردی کا نشانہ بنائے جانے کے واقعہ کی ذمہ داری سعودی امریکی نواز تکفیری وہابی کالعدم دہشتگرد گروہ جیش الاسلام نے قبول کر لی ہے۔ جیش الاسلام کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شام میں مجاہدین کیخلاف لڑنے پر پوری دنیا کی شیعت پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ روئے زمین پر موجود پر شیعہ کو اس حرکت کا جواب دینا ہوگا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جیش الاسلام نے ایران بارڈر پر کارروائی کی اب ایران کے اندر انہیں ہدف بنائیں گے۔ ترجمان جیش الاسلام کا کہنا تھ کہ انتظامیہ جو کہ شیعوں کو سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے اس جرم پر انتظامیہ کو بھی ہدف بنایا جائے گا۔ سفری سہولیات فراہم کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو دھمکی دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ سے تفتان، کراچی یا پنڈی تک سفری سہولیات فراہم کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ جیش الاسلام کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہماری کارروئیاں خلافت راشدہ کے نظام کے قیام تک جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button