ایم کیو ایم کے زیر اثر علاقوں میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ، شیعہ قوم میں شدید تشویش
شیعت نیوز: کراچی میں گذشتہ روز شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف منعقد ہونے والے لبیک یا حسین (ع) مارچ اور دھرنے میں کامیاب مذاکرات کو سپوتاژ کرنے کے لئے ایم کیو ایم میں شامل تکفیری دہشت گرد فعال ہوگئے ہیں اور پروپیگنڈا مشینری بھی ملت میں انتشاراور مایوسی پھیلانے میں مصروف ہے، کراچی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شیعہ قوم کی جانب سے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سے کامیاب مذاکرات ایم کیو ایم کے تکفیری دہشت گردوں کو ناگزیر گذرے ہیں۔ کل صبح سے لے کراب تک2 شیعہ جوان ایم کیو ایم کے زیر اثر علاقے لیاقت آباد اور عزیزآباد میں شہید ہوچکے ہیں جبکہ دو شیعہ مومن زخمی ہیں،اس بات ذکر کئی بار کیا جاچکا ہے کہ یہ وہ علاقے ہیں جہاں ایم کیو ایم کی مرضی کے بغیر پرندہ پربھی نہیں مارتا لیکن صبح سے لے کرابتک 2 شیعہ افراد کو کھلے عام گولیاں مارکر نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں، اس کلنگ پر شیعہ حلقوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ بااثر افراد کا کہنا ہے اس عمل سے ایم کیو ایم میں شامل دیوبندی تکفیری دہشت گردوں کا مقصد پاکستان می معتدل قوتوں کو آپس میں لڑوانا ہے۔ کراچی میں موجو د ہمارے ذرائع کے مطابق کراچی کی پولیس اور سیکورٹی ادارے اس بات کا کئی بار انکشاف کرچکے ہیں کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور بدامنی پھیلانے والوں میں سیاسی جماعتوں کے تکفیری کارکنان شامل ہیں، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی یہ تکفیری دہشت گرد متعدد ایم کیو ایم کے شیعہ و بریلوی کارکنان کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنا چکے ہیں، جس پر ایم کیو ایم میں شامل معتدل حلقوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔