پاکستان

کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کا لبیک یاحسین مارچ، وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس جانے والے راستے سیل

کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کا لبیک یاحسین مارچ، وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس جانے والے راستے سیلشیعت نیوز۔ شہر قائد میں بڑھتی ہوئی شیعہ نسل کشی اور ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے سندھ حکومت کے خلاف مجلس وحدت المسلمین کے لبیک یاحسین مارچ ریلی کے باعث وزیراعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس اور ایم اے جناح روڈ کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ کراچی میں بڑھتی ہوئی شیعہ نسل کشی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے چار بجے لبیک یاحسین مارچ کیا جائے گا، نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ سے وزیراعلیٰ ہاؤس تک نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کے سلسلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس سمیت دیگر حساس مقامات کی سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر بھی رکاوٹیں اور کنٹنرز کھڑے کر دیئے گئے ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button