پاکستان

دہشت گردی نے ملک کو کھوکھلا کردیا،طالبان سے مذاکرات کےنتائج نہ نکلے اور ریاست نے بھی کچھ نہ کیا تو لائحہ عمل بنائینگےعلامہ ساجد علی نقوی

allama sajid sakrandکراچی میں اتنی زیادہ وارداتوں کے باوجود ملزمان کا نہ پکڑا جانا یا سزا نہ ملنا بھی امن وامان میں خلل کا باعث ہے،شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سکرنڈ میں مقامی رہنما اﷲ بخش جعفری کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ موجودہ حکومت میں کچھ روشنی کی کرنیں محسوس ہوئی تھیں کہ سابق حکومت سے کچھ بہتر ہو گا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وہ کرنیں بھی ماند پڑتی نظر آ رہی ہیں ،دہشت گردی اور امن و امان کا مسئلہ سزا پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے بڑھتا جا رہا ہے، اگر 2008 سے ہی سزا کے قانون پر عمل درآمد ہوجاتا تو آج یہ کیفیت نہ ہوتی، انہوں نے کہا کہ حکمران سابق ہو ں یا موجودہ عوام کو حقائق سے بے خبر رکھا جا رہا ہے،کراچی میں ہائی کمان کی میٹنگ ہونے کے باوجود نتائج کا نہ نکلنا ایک سوالیہ نشان ہے، کراچی میں اتنی زیادہ وارداتوں کے باوجود ملزمان کا نہ پکڑا جانا یا سزا نہ ملنا بھی امن و امان میں خلل کا باعث ہے، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ طالبان سے مذاکرات کی ٹیم کی سچائی اور ذمے داری پر تو میں گفتگو نہیں کروں گا لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ اور امن و امان بحال کرنا ریاست کی ذمے داری ہے، ہمیں مذاکرات کےنتائج کا انتظار ہے، اگر نتائج نہ نکلے اور ریاست نے بھی کچھ نہ کیا تو کوئی لائحہ عمل بنائیں گے کیونکہ دہشت گردی نے ملک کو کھوکھلا کر ڈالا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے عوام شش و پنج میں مبتلا ہیں، اس موقع پر مرکزی رہنما سید عمران عباس کاظمی، سید جعفر نقوی، سید اظہار جعفری بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ بعد ازاں انہوں نے جعفریہ یوتھ کونسل کے صوبائی کنونشن سے بھی خطاب کیا جبکہ اس سے پہلے جامعہ مسجد مصطفیٰ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button