پاکستان

جعفریہ نیوز نامی ایس ایم ایس سروس کا علامہ حسن ظفر اور آئی ایس او کے خلاف پروپگنڈا

jafrianewsجعفریہ نیوز نامی ایک ایس ایم ایس سروس نے علامہ حسن ظفر نقوی اور ملت کی  طلبہ جماعت آئی ایس او کے چند افراد پر جھوٹے الزامات کا ایس ایم ایس چلایا ہے، اس ایس ایم ایس کی علماء سمیت مختلف اداروں نے مذمت بھی کی ہے، تفصیلات کے مطابق شیعہ نیوز کے رپورٹر کو موصول ہونے والے ایس ایم ایس میں علامہ حسن طفر نقوی اور آئی ایس او کے سابق مرکزی صدر راشد نقوی اور تحریک  جعفریہ کے مرکزی ذمہ دار نوازش رضا پر الزام لگایا کہ انہوں نے کراچی ملیر کینٹ میں میجر خورشید، میجر رانا اور میجر وسیم کے ساتھ مل کر تحریک کے سربراہ علامہ ساجد نقوی کے خلاف شازش کی اورمتنازعہ میگزین شائع کیا، اس حوالے سے متعلقہ افراد سے رابطہ کیا تو انہوں نے اسکی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جعفریہ نیوز کا ایجنسیوں کا آلہ کار قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button