پاکستان

23 مئی کو یوم احتجاج منایا جائیگا،مجلس وحدت مسلمین

flaq mwmمجلس و حدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کے اپیل پر 23مئی کوکراچی میں جاری شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور شیعہ نسل کشی کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا ۔ مجلس و حدت مسلمین کراچی پولیٹیکل کونسل کے رکن شوکت شیرازی سمیت دیگر افراد کا قتل قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نا اہلی ہے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے سیکر ٹری سیاسیات علی حسین نقوی ،علامہ مبشر حسن ،علامہ علی انور،علامہ حسن اسدی ،مولانا محمد حسین کریمی ،ناصر حسینی،حیدر زیدی ،آصف صفوی سمیت دیگر رہنمائوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والےشوکت شیرازی کی نماز جنازہ کے بعد نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں کیا ،علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ اگرسندھ حکومت ملت جعفریہ کو دہشت گردی کے خلاف تشکیل کردہ پالیسی میں آن بورڈ نہیں لیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر تی تو ہمارے پاس غیر اعلانیہ مدت تک کے لئے ایوانوں کے گھیرائوکا آپشن بھی موجود ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button