جیو ٹی وی نے دین اسلام اور شعائر اسلامی کا تمسخر اڑانے پر قوم سے معافی مانگ لی

15 مئی, 2014 09:05

shaista lodhiکراچی …اٹھوجاگو پاکستان کی اینکر ڈاکٹرشائستہ لودھی نے کل کے پروگرام میں نادانستہ غلطی پر شرمندگی اوراللہ کے حضورمعافی طلب کی ہے۔ ڈاکٹرشائستہ لودھی نے کہا کہ ہمارے کل نشر ہونے والے پروگرام اٹھو جاگو پاکستان میں غیردانستہ طور پر ایک ایسی صورتحال پیش آئی، جس پر ہم شرمندہ ہیں، جس سے ناظرین کی دل آزاری ہوئی، ان کے جذبات مجروح ہوئے،جس کے لیے ادارہ،اللہ تعالیٰ کے حضور جو نادانستہ غلطی ہوگئی ہے ہم اس پر معافی کے طلب گار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں آپ کی تجاویز کے ذریعے ہم اپنے آپ کوبہتر کرتے رہیں گے۔

1:44 صبح جون 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔