پاکستان

طالبا ن سے دوٹوک پالیسی کے تحت مذاکرات کیے جائیں، چوہدری نثار کو اہم ٹاسک دے دیا گیا

chodrinisarوزیراعظم نوازشریف نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو اہم ٹاسک دے دیا ہے کہ طالبان قیادت سے حتمی مذاکرات کو شروع کرنے کے لیے طالبان رابطہ کمیٹی کے توسط سے مذاکراتی عمل فوری شروع کردیا جائے اوراس حوالے سے دوٹوک پالیسی کے تحت مذاکرات کیے جائیں۔ میڈیا رپو رٹ کے مطا بق وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو ہدا یت کی ہے کہ اگر طالبان قیادت فریقین کی براہ راست ملاقات کے لیے جگہ اور وقت کا تعین کردیں تو فوری ملاقات کی جائے اور ان سے حتمی مطالبات کی فہرست طلب کی جائے ،اگر طالبان قیادت مذاکرات میں مثبت انداز میں بات چیت کو آگے بڑھائیں گے اور اپنے وعدوں پر عمل کریں گے تو مذاکرات جاری رہیں گے اگر وعدوں پر عمل نہیں ہوتا تو پھر حکومت مذاکراتی عمل کے حوالے سے حتمی لائحہ عمل طے کرلے گی۔اس ٹاسک کے بعداہم حکومتی شخصیت نے پس پردہ طور پر طالبان رابطہ کار کمیٹی سے رابطہ کیا ہے اور ان کو کہا ہے کہ طالبان شوری کو کہیں کہ اگر وہ مذاکرات چاہتے ہیں تو پھر براہ راست ملاقات کریں اور حتمی طور پر ملاقات کے لیے رواں ہفتے میں وقت دیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اب مذاکراتی عمل کو منطقی انجام دینے کا عندیہ دیا ہے،رواں ماہ کے آخر تک مذاکراتی پالیسی کو جاری رکھا جاسکتا ہے،اگر مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوتی تو پھر آپریشن کے آپشن پر غور کیا جائے گا اور مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا ،حکومتی حلقوں میں مذاکرات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button