پاکستان

خیبر پختونخواہ میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ پر ايم ڈبليو ايم کے تحفظات کو دور کریں گے۔ رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین کی ايم ڈبليو ايم کے رہنماؤں سے ملاقات

tareenتحریک انصاف کی صوبائی حکومت اور آئی جی خیبر پختونخواہ کو فی الفور مجلس وحدت مسلمین کی صوبائی قیادت سے ملاقات کے لئے رابطہ کرنے کی ہدایت کریں گے۔ جہانگیرترین کی مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران اظہار خیال

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ؤں جہانگیر ترین اور مخدوم جاوید ہاشمی سمیت شاہ محمود قریشی نے بدھ کے روز اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی دفتر میں مجلس وحدت کے مرکزی رہنماؤں سے ملاقات کی اس ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اور شعبہ سیاسیات کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی اور وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی چیئرمین سید فضل عباس نقوی سمیت دیگر موجود تھے۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے خیبر پختونخواہ میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پے در پے دہشت گردی کے واقعات ، حال ہی میں شیعہ اساتذہ کی ٹارگٹ کلنگ، پشاور میں شیعہ مسلمانوں کو ملنے والی دھمکیوں اور جیل توڑنے کے واقعات پر اپنے جن تحفظات کا اظہار کیا اس کے ازالے کی مکمل یقین دہانی کرائی ۔
واضح رہے کہ دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں کی ملاقات کے دوران سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت ناصر عباس شیرازی نے نقطہ اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت موجود ہے تاہم کے پی کے میں مسلسل شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے اور دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے اور دورسی طرف کے پی کے صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں ا ٹھائے جا رہے ہیں جو باعث تشویش ہے، اور صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردانہ کاروائیوں پر مجلس وحدت مسلمین سمیت پوری قوم کو تحفظات ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے پی کے میں ہونے والے ان دہشت گردانہ واقعات کا سختی سے نوٹس لے گی اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے، ناصر شیرازی کے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات کے فوراً بعد کے پی کے کی صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا اور صوبائی حکومت سمیت آئی جی کے پی کے کو ہدایات جاری کی جائیں گی کہ وہ مجلس وحدت مسلمین کی صوبائی قیادت کے ساتھ ملاقات کریں اور تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button