پاکستان

بلوچستان، تکفیری جماعت کے ہاتھوں شیعہ اسکول پرنسپل میجر حسین شہید

بلوچستان، تکفیری جماعت کے ہاتھوں شیعہ اسکول پرنسپل میجر حسین شہیدشیعت نیوز (کوئٹہ) بلوچستان کے ضلع وسطی کے علاقے پنج گر میں آج صبح ملک دشمن تکفیری جماعت نے ایک شیعہ اسکول پرنسپل میجر حسین کو شہید کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق میجر حسین کی گاڑی پر بم دھماکہ کیا گیا جس سے موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

ہم آپ کو بتاتے چلیں کے بلوچستان کا یہ علاقہ کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی جائے پناہ بنا ہوا ہے،اس واقعے سے کچھ دنوں قبل اسی علاقے کے اسکول میں تکفیری جماعت نے اسکول کی طالبات اور خواتین ٹیچرز کو دھکمی دی تھی کہ تعلم حاصل کرنا اور دینا حرام ہے لہذا اگر اسکول نہ چھوڑا تو انکو اغوا کرلیا جائے گا، اس واقعے کی شیعہ نیوز نے رپورٹ بھی شائع کی ہے، لیکن بلوچستان حکومت نے ابتک کوئی واضع حکمت عملی اس واقعے کے حوالے سے واضع نہیں کی ہے، اگر اسی طرح ان دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دی جاتی رہی تو وہ وقت دور نہیں کہ بلوچستان کے یہ علاقے بھی وانا میں تبدیل ہوجائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button