پاکستان

طالبان دہشت گردوں نے شیعہ جوان خرم عباس کو گومل میڈیکل کالج کے پاس فائرنگ کر کے شہید کر دیا

shadatطالبان دہشت گردوں نے شیعہ جوان خرم عباس ولد عبدالغفار ڈیوٹی پر جاتے ہوئے گومل میڈیکل کالج کے پاس فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ نمائندے کی رپورٹ کے مطابق گومل میڈیکل کالج کے گیٹ پر بم دھماکہ ہوا۔جس میں ورکنگ گرائمر سکول کے سیکورٹی گارڈ خرم عباس شہید ہو گئے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق خرم عباس بے دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔جس سے ایک دہشت گرد زخمی ہو گیا جس کے بعد دوسرے دہشت گرد نے ہینڈ گرنیڈ پھینک کر خرم عباس کو شہید کر دیا۔ خرم عباس عید گاہ کا رہائشی تھا۔ اطلاعات کے مطابق خرم عباس دہشت گردوں کے خلاف پولیس والوں کو انفارمیشن پہنچاتا تھا۔ جس کی وجہ سے وہ دہشت گردوں میں لسٹ میں شامل تھا۔ جبکہ اس کے ساتھ اللہ نواز جو کہ گزشتہ دنوں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدکئے گئے تھے۔ ان کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتا تھا

متعلقہ مضامین

Back to top button