پاکستان

میرپور خاص سے کالعدم سپاہ صحابہ کے جھنڈے فوری ہٹائے جائیں، اہلسنت رہنماؤں کا مطالبہ

ssp56اہلسنت بریلوی جماعتوں کے رہنماؤں حافظ محمود احمد قادری، حافظ محمد علی چشتی، شاکر علی شاکر سمیت دیگر نے میرپورخاص پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ دنوں مہاجر کالونی گراؤنڈ میں تکفیری دہشتگرد گروہ کالعدم سپاہ صحابہ نے انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسہ کیا اور مذکورہ دہشت گرد تنظیم نے ہیرآباد سمیت جگہ جگہ اپنی کالعدم تنظیم کے جھنڈے بھی لگائے، جس کی نشاندہی ہم نے ایس ایس پی میرپورخاص سے ملاقات کے دوران کی تھی، جس پر ایس ایس پی نے ہمیں یقین دہانی کرائی تھی کہ ہیر آباد چوک سمیت دیگر جگہوں سے کالعدم سپاہ صحابہ کے جھنڈے ہٹا دئیے جائیں گے مگر کئی روز گزر جانے کے باوجود اب تک جھنڈے لگے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے اہل سنت بریلوی مسلک کے افراد میں بے چینی اور اشتعال پایا جاتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر 24 گھنٹے کے اندر مذکورہ جگہوں سے اس تنظیم کے جھنڈے نہ اُتارے گئے تو ہم تمام بریلوی جماعتوں کی مشاورت کے بعد اپنا آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرینگے، جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button