پاکستان

علامہ ساجد نقوی ملت جعفریہ کے عظیم رہنما ہیں، طاہر اشرفی کا ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کو ٹوئیٹر پر پیغام

01-3پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ علامہ ساجد نقوی ملت جعفریہ کے عظیم رہنما ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے نام اپنے پیغام میں کیا۔ حافظ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں یہ فیصلہ کرلینا چاہیئے کہ کون ملک کا غدار ہے اور کون ملک سے مخلص ہے۔ واضح رہے کہ حافظ طاہر اشرفی وہ وہابی رہنما ہیں کہ جو پاکستان میں تکفیری سیاست کے اہم ستون شمار کئے جاتے ہیں۔ حافظ طاہر اشرفی ماضی میں سپاہ صحابہ پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے ہیں اور طالبان سے مذاکرات کی حمایت میں کھل کر اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب علامہ ساجد نقوی نے بھی آئینی راستے کے ذریعے طالبان سے مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، یوں حافظ طاہر اشرفی اور علامہ ساجد نقوی کا طالبان کی حمایت کے موضوع پر مؤقف ایک ہی ہے۔ اس صورتحال میں پاکستان سنی تحریک، سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت مسلمین، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم،اے این پی سمیت ملک کی سول سوسائٹی طالبان سے مذاکرات کے خلاف ہیں اور طالبان کو عصر حاضر کے خوارج قرار دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button