پاکستان

گجرات، القاعدہ سے تعلق کی بنیاد پر 2 بھائی گرفتار، شبیر شاہ سمیت 9 افراد کے قتل کا اعتراف

taliban arestپاکستان کے حساس ادارے نے گجرات میں چھاپہ مار کر دو بھائیوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والے دونوں افراد کے متعلق بتایا گیا ہے کہ ان کا تعلق القاعدہ سے ہے۔ دونوں ملزمان اسوقت حساس ادارے کے زیر حراست ہیں اور انہیں تحقیقات کے لیے نامعلوم پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ گجرات سے تعلق رکھنے والے سینیئر پولیس افسر کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے گذشتہ سال گجرات کے علاقے جسوکی میں 8 افراد کے قتل اور گجرات یونیورسٹی آف گجرات کے پروفیسر شبیر شاہ کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال گجرات کے علاقے جسوکی میں اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد اور یونیورسٹی آف گجرات کے پروفیسر شبیر شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button