پاکستان

مہدی شاہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر علماء حق کیخلاف بیانات دینے پر اتر آیا ہے، سجاد حسین کامل

mehdishahوزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی جانب سے علماء کرام کو سیاست سے دور رہنے کے حوالے سے جاری حالیہ بیان پر اپنے شدید ردعمل کا اطہار کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے معروف کالم نگار و سیاسی تجزیہ کار سجاد حسین کامل نے کہا ہے کہ مہدی شاہ اقتدار کے نشے میں اندھا ہوچکا ہے اور علماء کرام کی مقبولیت سے خائف ہو کر علماء حق کیخلاف بیانات دینے پر اتر آیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام پی پی پی حکومت کی کرپشن اور لوٹ مار سے تنگ آچکے ہیں اور آنے والے انتخابات میں پی پی پی کے حکمرانوں کو انکا اصل چہرہ دکھا دیا جائیگا۔ انہوں نے وزیراعلٰی کی جانب سے علماء کرام کیخلاف بیان بازی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے فوری طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button