پاکستان

جیو کی فنڈنگ امریکا کرتا ہے، عمران خان

جیو کی فنڈنگ امریکا کرتا ہے، عمران خانشیعت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ جیو والے فرعون بن گئے اور تنقید کرنے پر بلیک میل کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی میں انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 19 اپریل کو جیو نے آئی ایس آئی اور اس کے سربراہ کا میڈیا ٹرائل کیا اور میڈیا ٹرائل سے متعلق پوچھنا میرا حق ہے، کیوں کہ آئی ایس آئی کو کمزور کرنا دراصل فوج کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، لیکن جیو کی جانب سے جواب دینے کے بجائے بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے لوگوں نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں لیکن جیو کے مالک میر شکیل الرحمان تنقید برداشت کرنے کے بجائے کردار کشی اور بلیک میل کر رہے ہیں، لیکن میں کسی سے ڈرنے والا نہیں شکیل الرحمان کے پیچھے دبئی تک جاؤں گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ چند روز میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران جیو اور جنگ گروپ کو کی جانے والی بیرونی فنڈنگ کے حقائق قوم کے سامنے لاؤں گا انہوں نے مزید کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ اور وائس آف امریکا جیو کی فنڈنگ کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button