پاکستان

ہمیں اپنی بہادر افواج اور آئی ایس آئی پر فخر ہے، علی اوسط کا آئی ایس آئی زندہ باد ریلی سے خطاب

02آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے اسلام آباد کی سرزمین پر پاک فوج اور آئی ایس آئی کی حمایت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت تنظیم کے مرکزی محرکین علی اوسط رضوی، صغیر عابد رضوی اور علامہ اظہر حسین نقوی نے کی۔ احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں شرکاء نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈر اٹھا رکھے تھے جس پر آئی ایس آئی کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے جنگ گروپ کے سینئر صحافی انصار عباسی کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ بعض شرکاء جنرل راحیل شریف اور جنرل ظہیر السلام کی تصاویر بھی اٹھائے ہوئے تھے۔۔ احتجاجی ریلی کے شرکاء نے آئی ایس آئی زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کئے۔ ریلی سے علی اوسط رضوی، صغیر عابد رضوی اور علامہ اظہر حسین نقوی نے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ حامد میر پر قاتلانہ حملہ ملک کے خلاف سازش ہے لیکن اس حملہ کی آڑ میں پاک فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ ملک سے غداری ہے۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ پاکستان کی فواج اور آئی ایس آئی عوام کی امیدوں کا واحد مرکز ہے اور اس مرکز کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں کی جائے گی۔ رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنی بہادر افواج اور آئی ایس آئی پر فخر ہے، انشاء اللہ آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کا ہر کارکن اپنے ملک کی فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button